اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

' داؤد کو بھارت کے حوالے کرنے کے لیے پاک پر دباؤ ڈالنا چاہئے' - پاکستان حکومت پر دباؤ ڈالے

داؤد ابراہیم پر بھارت میں دیگر حملوں کے علاوہ ممبئی میں سنہ 1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔ وہ بھارت کی موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر ہے۔

بھارت کو داؤد کے حوالے کرنے کے لیے پاک پر دباؤ ڈالنا چاہئے
بھارت کو داؤد کے حوالے کرنے کے لیے پاک پر دباؤ ڈالنا چاہئے

By

Published : Aug 24, 2020, 9:05 AM IST

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اتوار کے روز کہا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بھارت حوالگی کے لیے پاکستان حکومت پر دباؤ ڈالے۔

رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ابراہیم جیسے مجرم پھانسی کے مستحق ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ ' بھارتی حکومت کو داؤد ابراہیم کے حوالے سے متعلق پاکستان حکومت پر دباؤ ڈالا جانا چاہئے کیونکہ وہ ممبئی میں 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔'

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے داؤد کے ملک میں ہونے کی بات سے انکار کر دیا

انہوں نے مزید کہا ' اب تک پاکستان نے کبھی اعتراف نہیں کیا تھا کہ وہ اتنے سالوں سے اسے پناہ دے رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ' میں اس کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھنے جا رہا ہوں۔ داؤد جیسے مجرموں کو پھانسی دینی چاہئے۔'

پاکستان نے جمعہ کے روز 88 ممنوعہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے رہنماؤں پر سخت مالی پابندیاں عائد کردی تھیں جن میں داؤد ابراہیم 26/11 ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعو ((جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید اور جیش محمد (جی ایم) کے سربراہ مسعود اظہر شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details