اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچی

مرکزی وزرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ریکارڈ توڑ تعداد سامنے آئی ہے۔

image
image

By

Published : Jun 20, 2020, 11:49 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 14،516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ساتھ ہی اس وبأ کے سبب 375 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،95،048 تک جاپہنچی ہے اور اب تک اس وبأ سے کل 2،13،831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 12،948 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

اس وبأ کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں دیکھا گیا ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1،24،331 بتائی جارہی ہے جبکہ 5،893 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔

اس معاملے میں ریاست تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں 54،449 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں اور 666 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 53،116 بتائی گئی ہے اور اس وبأ نے یہاں اب تک 2،035 افراد کی جان لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details