مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ 27 ہزار 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اسی عرصے میں 519 اموات بھی ہوئی ہیں جو اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق سیک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔
بھارت میں کورونا کی کل مجموعی تعداد آٹھ لاکھ 20 ہزار 916 ہو گئی ہے، وہیں اموات کی مجموعی 22 ہزار 123 تک جا پہنچی ہے۔