اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

کورونا وائرس کا قہر روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس مہلک وائرس سے 442 اموات ہوئی ہیں جو ایک دن میں ہونے والی اموات میں اب سے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

coronavirus india
coronavirus india

By

Published : Jul 4, 2020, 10:51 AM IST

Updated : Jul 4, 2020, 12:59 PM IST

ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 22 ہزار 771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 48 ہزار 315 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال

مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 771 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 315 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 18 ہزار 655 ہوگئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 335 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد یہ تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 227 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 35 ہزار 433 فعال کیسز موجود ہیں۔

'نئی قسم کا کورونا وائرس پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے'

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس کے 6364 نئے کیسز اور 198 اموات کی اطلاع ہے۔

اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 92 ہزار 990 اور مرنے والوں کی تعداد 8376 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں ایک لاکھ 4 ہزار 687 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4329 کیسز آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 2 ہزار 721 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

تمل ناڈو میں مجموعی طور پر اب تک 1385 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 58 ہزار 378 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا وائرس نے زبردست تباہی مچا ئی ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 94 ہزار 695 اور مرنے والوں کی تعداد 9232 ہوگئی ہے۔

دہلی میں اس وائرس سے اب تک 65 ہزار 624 مریض شفا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

گجرات میں اب تک 34 ہزار 600 افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 1904 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اس کے علاوہ ریاست میں 93 ہزار 324 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 25 ہزار 797 کیسز درج کئے گئے ہیں اور اس وائرس سے 749 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 17 ہزار 597 مریض صحتیابہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں 20 ہزار 488 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 717 افراد فوت ہوچکے ہیں اور اب تک 13 ہزار 571 افراد شفایاباب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہند کی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جارہا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 462 جبکہ 283 افراد ہلاک اور 10 ہزار 195 افراد اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کرناٹک میں 19 ہزار 710 افراد متاثر جبکہ 293 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

راجستھان میں بھی کوروناوائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 52 اور ہلاک شدگان کی تعداد 440 پہنچ گئی ہے جبکہ 15 ہزار 281 افراد پوری طرح سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 16 ہزار 934 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 206 ہوگئی ہے جبکہ ہریانہ میں 16 ہزار 3 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وبا کی زد میں آنے سے مدھیہ پردیش میں 593، پنجاب میں 157، جموں و کشمیر میں 119، بہار میں 80، اتراکھنڈ میں 42، اڑیسہ میں 29، کیرالہ میں 25، جھارکھنڈ میں 15، چھتیس گڑھ اور آسام میں 14، 14، پڈوچیری میں 12، ہماچل پردیش میں 10، چنڈی گڑھ میں 6 ، گوا میں 4، تری پورہ، لداخ اور میگھالیہ میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details