اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: ایک دن میں کورونا کے 73ہزار سے زائد نئے کیسز - ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دورا

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثر 82 ہزار 753 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 407 گھٹ کر 8 لاکھ 83 ہزار 185 رہ گئی۔

بھارت: ایک دن میں کورونا  کے 73ہزار سے زائد نئے کیسز
بھارت: ایک دن میں کورونا کے 73ہزار سے زائد نئے کیسز

By

Published : Oct 10, 2020, 1:08 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82 ہزار 753 افراد صحتمند ہوئے ہیں جس سے ملک میں اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد گھٹ کر 59 لاکھ 88 ہزار 823 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 73 ہزار 272 نئے کیسز کی بھی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 69 لاکھ 79 ہزار 424 ہوگئی ہے۔ گذشتہ اتوار کے بعد سے ملک میں فعال کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے دنیا بھر میں 3.63 کروڑ سے زائد افراد متاثر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 926 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں اس وباسے اموات کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 0 ہزار 416 ہوگئی ہے۔ فی الحال کورونا کے 8 لاکھ 93 ہزار 592 فعال کیسز ہیں۔

ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 12.85 فیصد، شفایابی کی شرح 85.81 جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔

عالمی وبا کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز5 ہزار 491 سے گھٹ کر 2 لاکھ 36 ہزار 947 رہ گئے ہیں، جبکہ 303 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 39 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 17 ہزار 323 کورونا مریض شفایاب بھی ہو ئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 339 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details