بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر تقریبا ایک لاکھ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی شناخت کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی یومیہ بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 97570کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایک دن میں تقریبا ایک لاکھ افراد کورونا سے متاثر وہیں 81 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے ساتھ صحت مند افراد ہونے والوں کی تعداد نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3624197 وہیں ملک میں کورونا وائرس کے 97570کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4659985 ہو گئی۔
شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹیو کیسز 14836سے بڑھ کر958316 ہوگئے ہیں ۔
ایک لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1201اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد77472 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.56 فیصد ،شفایابی کی شرح 77.77 فیصد اور اموات کی شرح 1.66 فیصد ہے۔
ملک میں کورونا وائر سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں کووڈ 19کے 13610ایکٹیو کیسز سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 2،71،934 اور 442 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 28724 ہوگئی ہے۔
اسی مدت کے دوران 30814 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 231570 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران آندھرا پردیش میں 1471مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 19196رہ گئی۔ ریاست میں اب تک7794افراد ہلاک اور مجموعی طور پر 716464افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،211 مریضوں کی کمی ہوئی ہے جس سے ریاست میں اب 34598سرگرم کیسز رہ گئے ہیں۔
ریاست میں اموات کی تعداد 6770تک جا پہنچی ہے اور اب تک999343 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
ایک لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران 1004 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ۔
جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 67321 اور جان لیوا وبا سے اب تک 4282 اموات اور227442 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 47918 اور ہلاک شدگان کی تعداد 8231 ہوچکی ہے۔
وہیں اس ریاست میں 435422 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 32005 کیسز اور 950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 121925 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 30450 اور 605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 112062 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں فعال کیسز کی تعداد 27944 اور 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 73900 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں فعال کیسز 1491سے بڑھ کر مجموعی تعداد 26907 ہوگئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4687 ہوگئی ہے، اب تک یہاں 178154 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23461 فعال کیسز ہیں اور 3828 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جب کہ اب تک اس ریاست 169043 افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔
اس کے بعد شمالی ہند کی ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 19096 اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 53308 ہوگئی ہے جبکہ اب تک یہاں 2212 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ریاست گجرات میں 16286 فعال کیسز ہیں اور 3180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہاں اب تک 91343 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:’کویکسن‘ کا جانوروں پر کامیاب تجربہ
ریاست بہار میں 15190 فعال کیسز ہیں اور اب تک یہاں 797 افراد ہلاک جبکہ 139458 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک جان لیوا کوروناوائرس سے مدھیہ پردیش میں 1691 ، راجستھان میں 1207 ، ہریانہ میں 932 ، جموں و کشمیر میں 854 ، جھارکھنڈ میں 532 ، چھتیس گڑھ میں 519 ، آسام میں 430 ، اتراکھنڈ میں 388 ، پڈوچیری میں 365 ، گوا میں 276 ، تری پورہ میں 182، چنڈی گڑھ میں 86 ، ہماچل پردیش میں 71 ، انڈمان نکوبار جزائرمیں 51 ، منی پور میں 44 ، لداخ میں 38 ، میگھالیہ میں 24 ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں ،10،10 ، سکم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں 2 افراد کی موت ہوچکی ہے۔