ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 76 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر سنیچر کی رات 40.96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس کے ساتھ ہی بھارت، برازیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں اب بھارت دنیا میں کورونا کے معاملے میں دوسرے مقام پر آگیا ہے مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک 76496 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4096695 ہوگئی ہے۔
اس دوران 923 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 70558 ہوگئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق آج دیر رات تک 76496 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4096695 ہوگئی ہے دنیا میں کورونا سے متاثر ممالک میں ابھی تک دوسرے نمبر پر چل رہے برازیل میں اب تک 4091801 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 125502 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں اب تک 26521304 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 873260 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں اب تک 26521304 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 873260 لوگوں کی موت ہوچکی ہے انفیکشن کے معاملے میں پہلے مقام پر واقع امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62,10699 ہوگئی ہے اور اب تک 187874 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔