انڈیا پوسٹ نے بتایا کہ 'اس نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران پورے بھارت میں دو ہزار ٹن سے زیادہ ادویات اور طبی سامان ضرورت مندوں اور اسپتالوں کو عطیہ کیا ہے'۔
- کورونا وائرس کا بحران:
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ 'چونکہ ملک کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے۔ اسی لیے انڈیا پوسٹ نے لاک ڈاؤن کے دورانیے میں اب تک 2،000 ٹن سے زیادہ ادویات کی فراہمی کی ہے'
مزید کہا گیا ہے کہ تقریبا 85 لاکھ مستحقین کو انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے آدھار سے چلنے والے ادائیگی نظام (ای پی پی ایس) کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا 1500 کروڑ روپئے کی رقم فراہم کی گئی'۔
- الیکٹرانک منی آرڈرز:
انڈیا پوسٹ نے مزید کہا کہ 75 لاکھ الیکٹرانک منی آرڈرز (ای ایم او) کے ذریعے ادائیگی مختلف اسکیمز کے تحت کی گئیں۔