ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 831124 زیر علاج مریض ہیں جن میں سے صرف 2717 وینٹیلیٹر پر ہیں اور تقریباً 16 ہزار سے زائد مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بتایا 'کورونا انفیکشن کے تمام مریض ہوم آئیسولیشن یا مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کل سرگرم کیسز میں سے 47،699 مریض شدید طور پر بیمار ہیں'۔
وزارت کے مطابق 'اس وقت ملک میں 0.33 فیصد ی یعنی ا 2،717 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، 2.03 فیصد یعنی 16،545 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 3.49 فیصد یعنی 28،437 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔