اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

2021 کے آخر تک بھارت میں کورونا کا قہر بڑھے گا: ایم آئی ٹی - covid 19 in india

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین نے متنبہ کیا ہے کہ ویکسین کی عدم دستیابی میں، موسم سرما 2021 کے آخر تک بھارت میں روزانہ 2.87 لاکھ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔

موسم سرما 2021 کے آخر تک بھارت بدترین کورونا وائرس متاثر ملک ہوسکتا ہے: ایم آئی ٹی
موسم سرما 2021 کے آخر تک بھارت بدترین کورونا وائرس متاثر ملک ہوسکتا ہے: ایم آئی ٹی

By

Published : Jul 8, 2020, 1:47 PM IST

ایم آئی ٹی کے سلوان اسکول آف مینجمنٹ کے محققین حازر رحمنداد ، ٹی وائی لِم اور جان اسٹر مین کی تحقیق کے مطابق، اگر کوئی موثر علاج یا ویکسینیشن دستیاب نہ ہوا تو دنیا بھر میں 2021 تک 249 ملین (24.9 کروڑ) کورونا وائرس معاملات اور 1.8 ملین (18 لاکھ) اموات ہو سکتی ہیں۔

ایم آئی ٹی کی تحقیقی ٹیم ایک ملٹی کنٹری موڈیفائڈ ایس ای آئی آر ماڈل کا استعمال کرتی ہے ، جو وبائی امراض کے ماہر بیماریوں کے لیے ایک سٹینڈرڈ میتھمیٹیکل ماڈل ہے ، جو بیک وقت 84 ممالک ( 4.75 ارب افراد) میں کوویڈ 19 کی ترسیل کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق ، موسم سرما 2021 کے اختتام تک روزانہ انفیکشن کی متوقع شرح کے مطابق سرفہرست 10 ممالک بھارت ، امریکہ، جنوبی افریقہ، ایران، انڈونیشیا، نائیجیریا، ترکی ، فرانس اور جرمنی ہیں۔

موسم سرما 2021 کے آخر میں بھارت بدترین کورونا وائرس متاثر ملک ہوگا۔

ایم آئی ٹی کے محققین نے یہ بھی کہا کہ انفیکشن 12 گنا زیادہ اور اموات پہلے کی مقابلے سے 50 فیصد زیادہ ہونگے۔

جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ، بدھ کی صبح تک ،عالمی سطح پر کورونا وائرس کی مجموعی تعداد 11،7 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ اموات 543،000 سے زیادہ ہوگئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details