اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

كووڈ-19 کے خلاف جنگ کی کمان ہندوستان کے ہاتھ آئی: نڈا - جگت پرکاش نڈا

بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے خلاف عالمی جنگ کی کمان وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آ گئی اورہندوستان کو پوری دنیا امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

India leads the war against covid 19: Nadda
كووڈ 19 کے خلاف جنگ کی کمان ہندوستان کے ہاتھ آئی: نڈا

By

Published : Apr 10, 2020, 11:44 AM IST

نڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر سے آڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے جنوب، مغرب، شمال اور مشرق زون کے ریاستی، ضلع اور بلاک سطح کے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ پانچ مختلف میٹنگ کی اور پارٹی کی طرف سے کورونا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامامت کا جائزہ لیا۔

ان میٹنگ میں آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، پڈوچیری ( پہلی میٹنگ )، مہاراشٹر، ممبئی، گوا، دمن اور دیو، دادرا اور ناگرحویلی (دوسری میٹنگ )، راجستھان، گجرات (تیسری میٹنگ )، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، ہریانہ، پنجاب، چندی گڑھ، دہلی (چوتھی میٹنگ) مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ (پانچویں میٹنگ ) کے پارٹی عہدیدار شامل ہوئے۔ ان تمام میٹنگ میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details