اقوام متحدہ میں بھارت کے سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'بھارت جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کے خلاف 'پہلے استعمال نہ کریں' اور غیر جوہری ہتھیاروں والی ریاستوں کے خلاف عدم استعمال کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے ۔
ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'نئی دہلی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی عالمی کوششوں میں کلیدی شراکت دار ہے'۔
جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہرش وردھن شرنگلانے کہا 'بھارت اسلحے سے متعلق اس کانفرنس کو دنیا کی واحد کثیرالجہتی تخفیف اسلحے کے مذاکرات کرنے والے فورم کے طور پر اعلی ترجیح دیتا ہے اور ایک جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر جامع بات چیت کے آغاز کی حمایت کرتا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی تصدیق شدہ اور غیر متعصبانہ جوہری تخفیف اسلحہ سے نمٹنے کے لئے دیرینہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں جوہری ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہوتا ہے۔