اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارتی معیشت کو سستی روی کا سامنا: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا کہ بھارت نے اپنی معیشت کے بنیادی ضرورتوں پر کام کیا ہے، لیکن کچھ مسائل ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

مودی اورکرسٹالینا جورجیفا ایک میٹنگ کے دوران

By

Published : Oct 18, 2019, 12:04 PM IST


آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے واشنگٹن ڈی سی میں ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت نے اپنی معیشت کے بنیادی اصولوں پر کام کیا ہے، لیکن کچھ ایسے مسائل ہیں، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاص کر غیربینکنگ شعبوں میں۔

مودی اورکرسٹالینا جورجیفا ایک میٹنگ کے دوران

کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ بھارت کو ترقی طویل مدتی رکاوٹوں سے نمٹا ہیں، بھارت کی انسانی سرمایہ کاری اولین ترجیح ہے، خواتین کو کاموں میں لگانا اہم ہے، بھارت کے پاس نہایت ذہین خواتین ہیں، لیکن وہ گھروں میں رہتی ہیں۔

کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ گزشتہ برس کی بہ نسبت رواں برس بھارت کی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ تاہم باقی دنیا کی طرح بھارتی معیشت کو سست روی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ بھارت کو بھارت کو کچھ اصلاحات کی سخت ضرورت ہے اور انھیں امید ہے کہ ان اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے منگل کے روز ہندوستان کی نمو کی پیش گوئی کو 90 بنیاد پوائنٹس سے کم کرکے 6.1 فیصد کردیا۔ سات مہینوں میں یہ دوسری نیچے کی نظر ثانی ہے اور مجموعی طور پر 120 بیس پوائنٹس کی کمی ہے۔ 100 بیس پوائنٹس ایک فیصد پوائنٹ کے برابر ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز آئی ایم ایف نے جی ڈی پی کا اندازہ گھٹا کر چھ فیصدی کر دیا تھا۔ آئی ایم ایف کے نئے اندازے کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی رواں برس 6.1 فیصدی کی رفتار سے ترقی کر سکتی ہے۔ اس سے قبل اپریل میں 7.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

وہیں بھارتی حکومت کے اندازے کے مطابق اپریل۔جون کی سہ ماہی میں بھارت کی مالیاتی در چھ برس کے سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ برس یہی اعداد و شمار آٹھ فیصدی تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details