اردو

urdu

'بھارت امن وامان کا خواہاں ہے'

By

Published : Jan 15, 2020, 9:06 PM IST

Updated : Jan 15, 2020, 11:18 PM IST

امریکہ کے ساتھ تصادم کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جاوید ظریف نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

'بھارت کوامن وامان میں دلچسپی ہے'
'بھارت کوامن وامان میں دلچسپی ہے'

ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم نریندرمودی کو علاقائی سرگرمیوں اور ان پر ایران کے نظریہ سے باخبر کرایا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ بھارت علاقے میں امن، سلامتی اور استحکام کی پرزور وکالت کرتا ہے۔

'بھارت کوامن وامان میں دلچسپی ہے'

ڈاکٹر ظریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسٹر مودی نے گزشتہ برس ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے الگ نیویارک میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ مضبوط رشتوں اور دوستانہ تعلقات کو جاری رکھنے کے تئیں اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چابہار منصوبہ میں پیش رفت اور اسے خصوصی معاشی شعبہ اعلان کرنے کے لئے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اس سے پہلے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی۔

Last Updated : Jan 15, 2020, 11:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details