اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت نے چین کی کوششوں کو مسترد کیا

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی بابت چین کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کا داخلی معاملہ قرار دیا۔ بھارت نے چین کو اس ناکام کوشش سے سبق لینے کو بھی کہا ہے۔

مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت نے چین کی کوشش کو مسترد کیا
مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت نے چین کی کوشش کو مسترد کیا

By

Published : Aug 6, 2020, 7:21 PM IST

وزارت خارجہ نے کہا کہ' یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی کوشش کی گئی ہو۔تاہم اس پر انہیں عالمی برادری کی طرف سے کچھ خاص حمایت نہیں ملی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ 'ہم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ چین نے بھارت کے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر سے متلق معاملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث شروع کی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ' یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے کسی ایسے موضوع کو اٹھانے کی کوشش کی ہو جو مکمل طور پر بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:

'طاقت کا غلط استعمال ہورہا ہے'

وزارت خارجہ نے کہا کہ' پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اس کوشش کو بین الاقوامی برادری کی بہت کم حمایت ملی ہے۔ ہم اپنے داخلی معاملوں میں چین کی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اور اسے اس ناکام کوشش سے سبق لینے کی درخواست کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details