ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر رگو رام راجن نے کہا ہے کہ بھارت کو آزادی کے بعد سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے لنکڈ ان ویب سائٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'معاشی طرز پر، بھارت کو آزادی کے بعد سب سے بڑی معاشی ایمرجنسی سے گزرنا پڑ ا ہے،اس سے پہلے بھی سنہ 2008 اور 09 میں عالمی معاشی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن تب ملازمین، کاروباری، و دیگر معاشی کام کاج روانی میں تھے اور ہماری حکومت معاشی اعتبار سے امیر تھی، اور آج ایسا بلکل نہیں جب ملک کو کورونا وائرس کا سامنا ہے'۔