وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے چین کے ذریعہ گلوان وادی پر اپنے قبضے کا دعوی کیے جانے پر گزشتہ دیر رات رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'بدھ کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فون پر لداخ کی صورتحال کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے'۔
گلوان وادی پر چین کے دعوے کو بھارت نے مسترد کیا - بھارت چین تنازعہ
بھارت نے مشرقی لداخ میں گلوان وادی پر چین کے قبضے کے دعوے کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بڑھا چڑھا کر کئے گئے بے بنیاد دعوے دونوں ممالک کی دوستی میں خلل پڑسکتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو
انھوں نے مزید کہا کہ 'اس بات چیت میں دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا ہے کہ مجموعی حیثیت کو بہت ذمہ داری سے سنبھالا جانا چاہیے اور چھ جون کو سینئر فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں ہوئے اتفاق پر پوری ایمانداری سے عمل کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اس کے باوجود بڑھا چڑھا کر بے بنیاد دعوےکرنا اس اتفاق کے منافی ہے'۔