پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے ذریعہ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 'پورے ملک میں چھ اگست کو مجموعی طور سے 49,769 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 67.98 فیصد ہوگئی ہے'۔
وزارت کے ذریعہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک پورے ملک میں 13,78,105 کورونا انفیکشن سے متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے ریکارڈ 62,538 نئے معاملے سامنے آئے لیکن اسی مدت میں 49,769 متاثرین صحتیاب ہوئے اور 886 مریضوں کی موت بھی ہوئی جس سے ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے میں محض 11,883 کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اعدادوشمار بڑھ کر 6,07,384 ہوگیا۔