اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں آج کورونا کیسز کے 28 ہزار 498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسی عرضے میں 553 ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Jul 14, 2020, 10:02 AM IST

Updated : Jul 14, 2020, 1:59 PM IST

ملک میں اب تک کورونا متاثرین کی کل تعداد نو لاکھ چھ ہزار 752ہو گیا ہے، جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 727 ہو گئی ہے۔

ورلڈو میٹر کے اعداوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک پانچ لاکھ 72 ہزار 112 افراد اس وبائی مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

اس سے قبل مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح آٹھ بجے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ ایک ہزار 609 تھی۔

متاثرہ افراد میں سے 5 لاکھ 53 ہزار 470 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، ان میں 18 ہزار 850 وہ افراد بھی شامل ہیں جو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صحت مند رہے۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

ملک میں تیزی سے کورونا کے پھیلاؤ کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلسل پانچویں روز انفیکشن کے 24ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

تاہم ملک میں مریضوں کی بازیابی کی شرح مستقل طور پر بہتر ہورہی ہے اور موجودہ شرح 63.01 فیصد ہو گئی ہے، اس کے برعکس اموات کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، موجودہ اموات کی شرح 2.64 فیصد ہے۔

پیر کو جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پانچ ریاستوں میں ملک میں ریاست مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو، گجرات اور کرناٹک کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز

ان میں مہاراشٹر 2 لاکھ54 ہزار 427 کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد تمل ناڈو 1 لاکھ 38 ہزار 470 کیسز کے دوسرے نمبر تو دہلی 1 لاکھ 12 ہزار 494 کیسز کے تیسرے نمبر پر ہے، گجرات 41 ہزار 820 ہیں اور کرناٹک 38 ہزار 843 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ 10 ہزار 289 اموات ہو چکی ہیں، اس کے بعد دہلی 3 ہزار 371 گجرات 2 ہزار 045، تمل ناڈو 1 ہزار 966 اور اتر پردیش میں 934 اموات درج کی گئی ہیں۔

Last Updated : Jul 14, 2020, 1:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details