اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج پھر بھارت - چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس - بھارت چین کشیدگی

بھارت اور چینی افواج آج حقیقی لائن آف کنٹرول کے چینی جانب مولڈو میں کور کمانڈر سطح کی بات چیت کریں گے۔

آج پھر ہند-چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس
آج پھر ہند-چین کور کمانڈر سطح کا اجلاس

By

Published : Aug 2, 2020, 9:32 AM IST

بھارت اور چین آج صبح 11 بجے حقیقی لائن آف کنٹرول کی چینی جانب مولڈو میں کور کمانڈر سطح کے مذاکرات کا پانچواں مرحلہ منعقد کریں گے۔

بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر بھارت - چین کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ یہ اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ اس اجلاس میں بھارت فنگر علاقے میں چینی افواج کی جانب سے دستبرداری پر توجہ دے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی اور چینی کور کمانڈرز نے 6 جون، 22، 30 اور 14 جولائی کو اب تک چار مرحلے میں بات چیت کی ہے تاکہ وادی گلوان میں لداخ سیکٹر میں ایل اے سی سے چینی فوجیوں کو دستبردار کیا جائے۔ بھارت نے اعادہ کیا ہے کہ نظام کو برقرار رکھنا چاہئے اور سرحدی علاقوں میں فوجیوں کی دستبرداری ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت - چین کشیدگی: مذاکرات کا چوتھا مرحلہ ختم

بھارتی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ چینی دستوں کی دستبرداری کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔ تاہم چین کا کہنا ہے کہ یہ عمل مکمل ہوگیا ہے۔

کور کمانڈر کے مذاکرات کے چوتھے مرحلے کے بعد فوج نے کہا تھا کہ دونوں فریق فوجیوں کی 'مکمل دستبرداری' کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل پیچیدہ ہے اور اس کے لیے مستقل تصدیق کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ مہینے کی 6 تاریخ کو شروع ہوا تھا جہاں دونوں ممالک نے کشیدگی کو رفتہ رفتہ بات چیت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم 15 جون کو گلوان وادی میں دونوں ممالک کے درمیان ہوئے تصادم جس میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک نے حقیقی لائن پر فوجی اہلکاروں کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details