اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت - چین سرحدی مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر متفق

لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول(ایل اے سی) پربھارت اور چین کی افواج کے مابین ایک ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لئے ہفتہ کے روزدونوں ممالک کے فوجی کور کمانڈروں کے درمیان ہونےوالی میٹنگ میں دونوں فریقین نے اس قضیہ پر دو طرفہ پر امن سمجھوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا اور قضیہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

india-china-agree-to-peacefully-resolve-border-issue-mea
بھارت اور چین سرحدی مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر متفق

By

Published : Jun 7, 2020, 1:45 PM IST

وزارت خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز 7 جون 2020 کو ایک بیان جاری کیا گیا ہے، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ لیہ میں مقیم کور کمانڈر اور چینی کمانڈر کے مابین ملاقات ایک خوشگوار اور مثبت ماحول میں انجام پائے۔

فریقین نے مختلف باہمی معاہدوں کے مطابق سرحدی علاقوں کی صورتحال کو پرامن طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

india-china-agree-to-peacefully-resolve-border-issue-mea

رہنماؤں کے مابین معاہدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لئے سرحدی خطوں میں امن ضروری ہے۔

اس سال دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

فوجی کمانڈرز کے درمیان ملاقات مشرقی لداخ میں کشیدگی کو کم کرنے کی گئی تھی۔

اجلاس کے بعد آرمی ہیڈ کوارٹرز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ملٹری آپریشنز نے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداروں کو بھی تبادلہ خیال سے آگاہ کیا۔

دو دن قبل 5 جون 2020 کو بھارت اور چین کے عہدیداروں نے فریقین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے کی حساسیت اور خدشات کا احترام کرتے ہوئے "پر امن بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو نمٹائیں"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details