چین کی جانب سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے مشترکہ آغاز کی منسوخی کے بعد بیجنگ نے کہا کہ بھارت نے لانچنگ کے وقت سے قبل رائے نہیں دی، لہذا اس پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔
بھارت میں چینی سفارتخانے کے ترجمان جی رنگ نے ٹویٹر پر کہا کہ 'چین اور بھارت کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں برسی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے مشترکہ مسئلے کی منسوخی کی وجہ یہ ہے کہ لانچ کے وقت سے پہلے بھارتی فریق نے رائے نہیں دی تھی'۔
چینی سرکاری میڈیا سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ طور پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا آغاز کرنا تھا۔