اٹاری میں بھارتی اور پاکستانی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی مشترکہ بیان کے مطابق کرتار پور راہداری سے متعلق میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے تعمیری مذاکرات کیے۔
میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے افسران نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔
غور طلب ہے کہ بھارت کی جانب سے میٹنگ میں وفد کی قیادت وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری ایس ایل داس نےکی، جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے کی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ سمجھوتے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی اور مثبت بات چیت ہوئی۔ دونوں فریق کرتار پور صاحب راہداری کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے پر راضی ہو گئے۔