اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سرحدی مسئلے کے حل کے لیے بھارت اور چین مسلسل رابطہ میں ہیں' - چوشول مولدو علاقے میں کور کمانڈروں کی میٹنگ

بھارت نے آج کہا ہے کہ 'لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ فوجی ڈیڈلاک کے پرامن حل اور سرحد پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے دونوں ملک سیاسی اور فوجی سطح پر مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔'

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو

By

Published : Jun 11, 2020, 11:00 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ 'چھ جون کو چوشول مولدو علاقے میں کور کمانڈروں کی میٹنگ ہوئی تھی۔'

یہ میٹنگ دونوں فریقوں کے درمیان سرحد پر ہوئے ڈیڈ لاک کے حل کے لئے ڈپلومیٹک اور فوجی بات چیت کے سلسلے میں ہوئی۔

میٹنگ میں اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہمارے ممالک کے اعلی ترین قیادت کی ہدایات کے مطابق صورت حال کا حل ہونا چاہئے۔

شری واستو نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں دونوں فریق فوجی اور ڈپلومیٹک سطح پر بات چیت اور رابطہ قائم کئے ہیں تاکہ اس ڈیڈلاک کو جلد سے جلد پرامن طریقہ سے حل کیا جاسکے اور سرحد پر امن اور استحکام قائم ہوسکے۔

بھارت۔چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لئے یہ ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details