اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت : پہلی بار 5.15 لاکھ نمونوں کی کورونا جانچ - ملک میں کوروناوائرس

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 931 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 35 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

corona
corona

By

Published : Jul 27, 2020, 6:50 PM IST

ملک بھر میں پہلی بار کورونا وائرس کے ریکارڈ 5 لاکھ 15 ہزار 4712 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کے روز جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 لاکھ 15 ہزار 472 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 68 ہزار 3 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا ٹسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1310 ہوگئی ہے۔ جانچ کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 931 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

ملک میں کوروناوائرس کے 4 لاکھ 85 ہزار 114 فعال کیسز ہیں۔

اس کے علاوہ ملک میں اب تک 9 لاکھ 17 ہزار 568 افراد کووڈ-19 سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
دنیا بھر میں کورونا وائرس پر تازہ تفصیلات

بھارت میں ریاست مہاراشٹر کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، مہاراشٹر میں اب تک 3 لاکھ 66 ہزار 368 افراد کووڈ-19 سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 13 ہزار 389 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں مہاراشٹر کے بعد تمل ناڈو اور پھر دہلی کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details