اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پائلٹوں کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے ایس بی آئی کے نام خط - HIKE

مالی بحران سے دوچار فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کو راحت پہنچانے کے لیے سینٹرل بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والی کنسورٹیم کے سامنے آنے کے بعد ایئرلائنز کے پائلٹوں نے جلد از جلد بقایا تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 26, 2019, 11:52 PM IST


کمپنی کے پائلٹوں کی تنظیم نیشنل ایوی ایٹرس گلڈ نے ایس بی آئی کے صدر رجنیش کمار کو ایک خط لکھا ہے جس میں ایئرلائن کوواپس پٹری پرلانے کے لیے اس کے قرض کو اکوٹی کے طور پر خریدنے کے لیے 15000 کروڑ روپیے کے کنسورٹیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔


گلڈ نے لکھا ہےآپ سے ہماری ہاتھ مودبانہ درخواست ہے کہ ہم (پائلٹوں)نے اور طیاروں کا رکھ رکھاؤ کرنے والے انجینئروں نے جن مشکلات کا سامنا کیا ہے بر وقت ادائیگی کرکے ان کی مشکلات کچھ کم کریں۔


پیر کو جیٹ ایئرویز کےبورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں قرض سے نمٹنے کا منصوبہ طے پایا۔ اس کے مطابق قرض کے بدلے کمپنی قرض دینے والے بینکوں کو ایک روپیے کے 11 کروڑ 40 لاکھ شیئر جاری کرے گی۔ایس بی آئی کمپنی کو فوراً 1500 کروڑ روپیے دے گی تاکہ وہ ایئرلائنس کا آپریٹنگ آپریشن چلاتا رہے۔
پائلٹ تنظیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جیٹ ایئر ویز کی بحالی اور کامیاب بنانے میں تعاون دینے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس نےمسٹرکمار سے گلڈ کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کی بھی گذارش کی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details