سابق صدر پرنب مکھرجی نے لوک سبھا میں ارکان پارلیمان کی تعداد دوگنا کرنے کی وکالت کی ہے۔
پیر کے روز انڈیا فاؤنڈیشن کے ایک پروگرام میں پرنب مکھرجی نے کہا کہ اب لوک سبھا انتخابی حلقوں کی تعداد 543 سے بڑھا کر 1000 کردی جانی چاہیے۔ نیز راجیہ سبھا میں بھی اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کے پیش نظر یہ انتہائی ضروری ہے۔'
انڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوسرے اٹل بہاری واجپئی میموریل لیکچر میں مکھرجی نے کہا ' لوک سبھا میں آخری بار اراکین کی تعداد سنہ 1977 میں تبدیل کی گئی تھی۔ جو سنہ 1971 کی مردم شماری کے مطابق کیا گیا تھا۔ اس وقت ملک کی آبادی 55 کروڑ تھی۔ تب سے ملک کی آبادی اب دو گنی زیادہ بڑھ چکی ہے۔ لہٰذا لوک سبھا حلقوں کی تنظیم نو پر پابندی ختم ہونی چاہئے۔'