مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 'مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کووڈ۔19 کنٹینمینٹ زونکی تعداد میں اضافہ کرنے کی سمت فوری کارروائی کی جانی چاہئے'۔
مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے چند ریاستوں سے کورونا کے معاملات میں اضافے کے پس منظر میں کہا ہے کہ 'کنٹینمینٹ زون کی تعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'مؤثر طریقے سے قابو پانے کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گنجان آباد علاقوں کی نقشہ سازی کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ فی لاکھ آبادی میں ہونے والے ٹیسٹوں کے ساتھ ہی اموات کی شرح میں اضافے پر بھی غور کیا جانا چاہئے'۔