شہر حیدرآباد کے حدود میں واقع آوٹررنگ روڈ پر اہم انٹر سکشن پوائنٹ کے قریب دس بیسک ٹراما کیر سنٹرز کا قیام عمل میں لایاگیا۔
ورلڈ ٹراما ڈے کے موقع پر وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے ان سنٹرز کا افتتاح کیا۔۔
آوٹررنگ روڈ پر دس بیسک ٹراما کیئر سنٹرز کا تارک راما راو افتتاح کرتے ہوئے تارک راما راو کے مطابق 'ان سنٹرز کے قیام کے ساتھ ہی 160کیلومیٹر طویل آوٹررنگ روڈ پر مکمل طبی ہنگامی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے'۔
اس آوٹر رنگ روڈ کے ہر 32 کیلو میٹر پر ایک ٹراما کیر سنٹر کا قیام میں لایاگیا ہے جن کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گی۔
ان سنٹرز کے ساتھ ساتھ عصری دس لائف سپورٹ ایمبولنس گاڑیاں بھی دستیاب کروائی گئی ہیں۔
بیسک ٹراما کیئر میں ایمرجنسی کی بھی سہولت شمس آباد،ٹی ایس پی اے، فائناشیل ڈسٹرکٹ، پٹن چیرو، دنڈیگل، شاہ میرپیٹ، گھٹکیسر، پداعنبرپیٹ، تکو گوڑہ اور ایک مقام پر یہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
اس اہم شاہراہ پر کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو ان سنٹرز میں علاج کے لئے لے جایا جاسکتا ہے۔