اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دارالعلوم رشیدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ کی نئی  عمارت کا افتتاح 24 جنوری 2020  کو عمل میں آیا.

darul uloom rashidia bidar
دارالعلوم رشیدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح

By

Published : Jan 25, 2020, 1:50 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:46 AM IST



اس موقع پر مدرسہ کے مفتی جابر قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دارالعلوم رشیدیہ گزشتہ 20 برسوں سے بڑی ہی کامیابی کے ساتھ قیام وطعام کے ساتھ چل رہا ھے۔

اہل خیر احباب کے مشورہ و تعاون سے 2009 میں اس مدرسہ کی ذاتی عمارت کی بنیاد رکھی گئی.

دارالعلوم رشیدیہ کی نئی عمارت کا افتتاح

اس عمارت کی تعمیر کا کام 28 جولائی 2019 کو شروع ہوا تھا اور ایک برس کے اندر پایہ تکمیل کو پہنچا۔

اور اس کا افتتاح عمل میں آیا اس عمارت کا افتتاح عبد الرشید صدر دارالعلوم رشیدیہ کے ہاتھوں عمل میں آیا

مولانا محمد نجیب اللہ رحیمی نے بھی ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دارالعلوم رشیدیہ کی نئی عمارت میں تعاون کرنے والے اور عبدالرشید صاحب کی خصوصی دلچسپی سے یہ عمارت کا تعمیری کام اللہ کے فضل و کرم سے جلد مکمل ہوا اس موقع پر مولانا سمیع اللہ مظہری حافظ بہاوالدین ودیگر علمائے کرام موجود تھے۔

اطلاع کے مطابق اس مقام پر 650 سالہ قدیم مسجد، مسجد خواجہ تحسین جو غیر آباد تھی، مدرسہ کے ذمہ داران نے اس مسجد کو آباد کرتے ہوئے اس سے متصل دارالعلوم رشیدیہ کا قیام بھی کیا۔

اس مدرسے میں 152 بچے زیر تعلیم ہیں۔ وہیں مسجد میں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ نماز جمعہ بھی ادا کی جاتی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details