ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کیے گئے'آتم نربھر بھارت ابھیان' کے تحت وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی پیکج کی آخری قسط کا اعلان کرتے وقت آن لائن ایجوکیشن پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صف اول کی یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن پروگرام کا آغاز کرنا چاہیے۔ ان کے اعلان کے بعد اگنو پہلی ایسی یونیورسٹی ہے جس نے ایم اے ہندی کے تعلیمی پروگرام کو آن لائن پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ' اگنو کی جانب سے شروع کیا گیا آن لائن ایم اے ہندی پروگرام بہت سے طلبہ کو فائدہ پہنچائے گا۔ اس پروگرام کو آن لائن شروع کرنے کے ساتھ ہی اگنو دنیا کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جو ایم اے ہندی کا تعلیمی پروگرام آن لائن چلائے گی۔