اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی جودھ پور میں انوویشن سنٹر کا افتتاح - کھیل کمپلیکس

اکٹر نشنک نے اپنے خطاب میں کہا کہ' آئی آئی ٹی جودھ پور تعلیم، تحقیق، ٹکنالوجی، جدت طرازی کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں بھی ملک کے بہترین مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

Inauguration of Innovation Center at IIT Jodhpur
آئی آئی ٹی جودھ پور میں انوویشن سنٹر کا افتتاح

By

Published : Oct 16, 2020, 11:00 PM IST

مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال'نشنک' نے کہا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ٹی جودھ پور میں انکیوبیشن اور انوویشن سنٹر و کھیل کمپلیکس کا افتتاح کیا گیا۔

ڈاکٹر نشنک نے اپنے خطاب میں کہا کہ' آئی آئی ٹی جودھ پور تعلیم، تحقیق، ٹکنالوجی، جدت طرازی کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں بھی ملک کے بہترین مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ساتھ ہی یہاں کھیل کمپلیکس، انکیوبیشن و انوویشن سنٹر کے طور پر قائم دوخصوصی اور انتہائی اہم سہولت مراکز کے افتتاح کے بعد یہاں خصوصی سہولیات مہیا کرائی جانے لگیں گی۔

آٹھ سو پچاس ایکڑ میں بنے اس کھیل کمپلیکس میں اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے کہ' انسٹی ٹیوٹ کے کسی بھی مقام سے اس کمپلیکس تک آسانی سے پہنچاجاسکے۔ یہاں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، ٹینس، والی بال، کبڈی، یوگا، ایتھلیٹکس جیسی سہولیات بین الاقوامی اور بھارت کھیل اتھارٹی کے معیار کے مطابق قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

انیس اکتوبر سے مدارس کو کھولنے کی اجازت

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ’یہ کھیل سہولیات یقینی طور پر تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں ایم تعاون اداکریں گی۔ان کی قوت مدافعت صلاحیت میں بھی بہتری ہوگی اور صحت مسابقتی جذبے کی بھی ترقی ہوگی۔ یہ ہمارے'فٹ انڈیا موومنٹ' کے جذبے کے ساتھ جڑتی ہیں۔ امید ہے کہ یہ کھیل سہولیات جودھ پور اور اس کے آس پاس کے دیہی علاقوں میں بھی کھیل کے تئیں دلچسپی و کھیل کی سطح کو فروغ دینے میں کافی مددگارثابت ہوں گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details