اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جی ایچ ایم سی حدود میں 22 مئی کو 45 دواخانوں کا افتتاح - 45 pharmacies

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)حدود میں 45بستی دواخانوں کا افتتاح اس ماہ کی 22تاریخ کو ہوگا۔تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے یہ بات کہی۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 22 مئی کو 45 دواخانوں کا افتتاح
جی ایچ ایم سی حدود میں 22 مئی کو 45 دواخانوں کا افتتاح

By

Published : May 20, 2020, 11:26 PM IST

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں 22،میڑچل میں 15،رنگاریڈی میں 5،سنگاریڈی میں تین بستی دواخانوں کا افتتاح کیاجائے گا۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں موجودہ طورپر 123بستی دواخانے ہیں۔

ان دواخانوں سے روزانہ تقریبا دس ہزار افرادفائدہ اٹھارہے ہیں۔نئے بستی دواخانوں سے تقریبا چار ہزار افراد فائدہ اٹھائیں گے۔گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے محکمہ صحت کے تال میل کے ساتھ نوڈل آفیسرس کو مقرر کیا ہے۔

ان دواخانوں جن کا افتتاح ہونے والا ہے،کی نگرانی کی جاسکے اور تال میل پیداکیاجاسکے۔وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے حال ہی میں عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ نئے دواخانوں کا فوری طورپر افتتاح کروائیں۔

اس کے بعد جی ایچ ایم سی نے نوڈل آفیسرس مقرر کئے تاکہ ان کے افتتاح کے لئے تال میل پیداکیاجاسکے اور نگرانی کی جاسکے۔ان عہدیداروں کو مقررہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔افتتاح کے دن سے ہی یہ بستی دواخانے مکمل طورپر کارکرد ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details