اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکز و ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس - Supreme court issued notice to Centre and State

سپریم کورٹ نے خواتین کے ساتھ ہورہی جنسی زیادتی اور تشدد کی بڑھتے ہوئے واقعات کے مدنظر فوجداری نظام انصاف کودرست کرنے کے تعلق سے مرکز، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں بدھ کے روز نوٹس جاری کیے ۔

جرائم پر قابو پانے کے لیے مرکز و ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس جاری
جرائم پر قابو پانے کے لیے مرکز و ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس جاری

By

Published : Dec 18, 2019, 6:11 PM IST

Updated : Dec 18, 2019, 8:11 PM IST


چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے جنسی زیادتی اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی سماعت میں تیزی لانے کے معاملہ میں ازخود نوٹس لیا۔
سپریم کوٹ نے مرکز ،ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو نوٹس جاری کرکے سات فروری تک جواب مانگاہے ۔

جسٹس بوبڈے نے کہا،’’ اب ملک کے فوجداری نظام انصاف کا جائزہ لینے اور اسکی اصلاح کی ضرورت ہے ۔‘‘ بنچ نے اس معاملہ میں داخلہ سکریٹری ،سبھی ریاستو اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے جواب داخل کرنے کے لیے کہاہے ۔عدالت عظمی آئندہ سال 7فروری کو اس معاملہ میں سماعت کرے گی ۔

Last Updated : Dec 18, 2019, 8:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details