ملک میں کورونا کے بڑھتے انفیکشن کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 90،802 اور ہفتہ کو 90،632 معاملے آئے تھے۔
متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے زیادہ ہونے کے بعد اس وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ابھی 63 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ برازیل تیسرے نمبر پر ہے اور واہں متاثرین کی تعداد 41.48 لاکھ ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 33،23،951 ہوگئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے 75،809 نئے کیسیز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 42،80،423 ہوگئی۔
فعال معاملوں کی تعداد 1،155 اضافے سے 8،83،697 ہوگئی ہے کیونکہ صحت مند لوگوں کے مقابلے انفیکشن کے نئے کیس زیادہ ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1،133 افراد کی موت ہونے سے ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد 72،775 ہوگئی ۔
ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 20.65 فیصد اور بازیابی کی شرح 77.65 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.70 فیصد ہے۔
کوویڈ ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ 1،084 اضافے سے 2،37،292 ہوگئی ہے اور 423 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 27،027 ہوگئی ہے۔
اس دوران 14،922 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے۔ جس سے صحت مند افراد کی تعداد 6،59،322 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 1،757 کم ہونے سے متاثرین کی تعداد 97،932 رہ گئی ہے۔
ریاست میں اب تک 4487 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 4،04،074 افراد ٹھیک ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2،265 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہاں 97،020 فعال معاملے ہیں۔
ریاست میں اموات کی تعداد 6،534 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 3،00،770 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 519 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں اس وبا کی وجہ سے 62،144 فعال معاملے اور 3،976 اموات ہوئیں جبکہ 2،05،731 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔
تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 51،215 ہوچکی ہے اور 7،925 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں، ریاست میں 4،10،116 افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کے 31،670 فعال معاملے موجود ہیں اور 906 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 1،12،587 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
اوڈیشہ میں 27،938 فعال معاملے درج ہوئے ہیں اور 556 افراد کی موت ہوچکی ہے ،جبکہ بیماری سے ٹھیک افراد کی تعداد 99،398 ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23،216 فعال معاملے ہیں اور 3620 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جبکہ اب تک 1،57،029 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
کیرالہ میں ، فعال معاملے بڑھ کر 22،133 ہوچکے ہیں اور 359 افراد کی موت ہوچکی ہے ،جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 66،997 ہوگئی ہے۔
اس عرصے کے دوران فعال معاملوں میں 366 کی کمی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں یہ تعداد 20،543 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 4599 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،68،384 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں ۔
اس کے بعد پنجاب میں فعال معاملوں کی تعداد 16،640 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 47،020 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1923 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
گجرات میں 16،482 فعال معاملے ہیں اور 3120 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 85،907 افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔
تاحال کورونا وبا کی تفصتلا کیی تفصیلات
- مدھیہ پردیش میں 1589
- راجستھان میں 1151
- ہریانہ میں 829
- جموں و کشمیر میں 801
- جھارکھنڈ میں 482
- چھتیس گڑھ میں 395
- آسام میں 370
- اتراکھنڈ میں 348
- پدوچیری میں 325
- گوا میں 245 ، تریپورہ میں 152 ، چنڈی گڑھ میں 74
- ہماچل پردیش میں 56
- انڈمان اور نکوبار جزیروں میں 50
- منی پور میں 38
- لداخ میں 35
- میگھالیہ میں 17 ، ناگالینڈ میں 10
- اروناچل پردیش میں 8
- سکم میں 5
- دادر نگر حویلی 2
- دمن اوردیو میں 2
بہار میں 16،121 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں 761 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،32،145 افراد بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔