جمعرات کو محکمہ صحت نے بتایا کہ ایک 49 سالہ شخص ضلع گنجم سے اور دوسرا 57 سالہ مرد انگول ضلع سے تھا، جو علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ریاست کے 19 اضلاع سے کورونا کے 229 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 193 معاملے کو قرنطین مراکز سے اور باقی 36 معاملات مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
ریاستی حکومت نے اختتام ہفتہ کے دوران ریاست کے تمام دس اضلاع میں بند کا اعلان کردیا ہے جہاں کورونا معاملے لگاتار تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ریاست کے تمام تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند کردیئے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے 229 نئے معاملے میں سے 95 گنجم ضلع سے، 24 بالاسور سے، 22 جاج پور سے، 21 کھوردا سے، 17 سندر گڑھ سے، 12 کٹک سے اور 10 جگت سنگھ پور سے ہیں۔
ریاستی حکومت نے آج سے ریاست کی تین اہم عمارتوں - پبلک سروس بلڈنگ، کھارویلا بھون، کرشی بھون اور راجیو بھون کے تمام اہم محکموں کے احاطے میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ریاست کے دارالحکومت بھوبنیشور میں، پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔