اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اڈیشہ میں کورونا وائرس سے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 70.14 فیصد - کورونا مریضوں کی تعداد اڈیشہ

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 143 نئے مریضوں کی اطلاع ملنے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد پیر کے روز 5303 ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس سے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 70.14 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اڈیشہ میں کورونا وائرس سے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 70.14 فیصد
اڈیشہ میں کورونا وائرس سے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 70.14 فیصد

By

Published : Jun 22, 2020, 7:42 PM IST

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ریاست میں آج ایک مریض کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع میوربھنج میں ایک 60 سالہ مریض کی موت کورونا کی وجہ سے نہیں بلکہ کینسر سرجری کے بعد پیدا ہونے والی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ چھ دیگرمریض بھی دوسری بیماریوں کے سبب فوت ہوگئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔


آج کورونا وائرس سے فوت ہونے 46 سالہ شخص ضلع گنجم کا باشندہ تھا۔ وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل تھا۔ اس کے ساتھ ضلع گنجم کے کورونا سے اموات کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے کھورڈا میں چار اور کٹک، پوری اور بارگڑھ اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مزید 186 مریضوں کی شفایابی کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 3720 ہوگئی ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ کورونا کے مریضوں کی شفایابی کی شرح 70 فیصد کو پارکر چکی ہے۔
اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، ریاست کے 17 اضلاع سے کورونا وائرس کے 143 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں 137 قرنطینہ مراکز کے ہیں جو باہر سے آئے ہوئے تھے اور چھ مقامی مریض شامل ہیں۔

دوسری طرف مغربی بنگال میں امفان طوفان کی ڈیوٹی پر تعینات نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے دو اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ مغربی بنگال میں، این ڈی آر ایف ، او ڈی آر اے ایفاور طوفان امفان کی ڈیوٹی پر تعینات ریاستی فائر بریگیڈ کے 268 اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز، ریاست کے 21 اضلاع میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 304 معاملے ریکارڈ کئے گئے تھے۔
ریاست کے پانچ اضلاع میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملےرپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے گنجم میں 925 ، کھورڈا میں 460 ، کٹک میں 414 ، جاج پور میں 382 اور بالاسور میں 307 معاملےرپورٹ ہوئے ہیں۔ ان پانچ اضلاع میں ریاست کے مجموعی متاثرہ معاملوں کے 46.9 فیصد مریض ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details