اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن نے گورنر عارف خان کا راستہ روکا - گورنر عارف محمد خان

کیرالہ اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس اور یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ(یو ڈی ایف)کے اراکین نے گورنر عارف محمد خان کا راستہ روک کر انہیں خطاب کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

اپوزیشن نے گورنر عارف خان کا راستہ روکا
اپوزیشن نے گورنر عارف خان کا راستہ روکا

By

Published : Jan 29, 2020, 5:13 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:17 AM IST

گورنر عارف خان نے ریاستی حکومت کی طرف سے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے)کے خلاف پاس کی گئی تجویز کو غلط ٹھہرایا تھا جس کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے انہیں اسٹیج پر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

عارف خان جیسے ہی اسمبلی اسپیکر پی شری رام کرشن،وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر قانون اے کے بلیان کے ساتھ ایوان میں گھسے اپوزیشن اراکین نے بالکل درمیان میں آکر نعرے بازی شروع کر کے ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔

اپوزیشن نے گورنر عارف خان کا راستہ روکا

اپوزیشن رہنماؤں نے دس منٹ سے زیادہ دیر تک واپس جاؤکے نعرے لگائے جس کے بعد رام کرشن نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے اراکین کو ہٹایا اور گورنر کے اسٹیج تک جانے کے لیے راستہ بنایا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details