صرف تین ریاستوں میں 60 فیصد سے زائد کورونا کے مریض - مرکزی وزارت صحت
ملک بھر میں کورونا وائرس سے مہاراشٹرا، تمل ناڈو اور دہلی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ان ریاستوں میں انفیکشن کے کل 4،17،214 کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک پورے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کا 59.82 فیصد ہے۔
صرف تین ریاستوں میں 60 فیصد کورونا مریض
By
Published : Jul 6, 2020, 12:25 PM IST
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد 2،06،619، تامل ناڈو 1،11،151 اور دہلی میں 99،444 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 6،97،413 ہوگئی ہے۔
اب تک ملک میں اس وبا کی وجہ سے 19693 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 4،24،433 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2،53،287 فعال کیسز موجود ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد حسب ذیل ہے۔