اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صرف چار ریاستوں میں کورونا وائرس کے 64.36 فیصد متاثرین - صرف چار ریاستوں میں کورونا وائرس

مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں اب تک 178024 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جو مجموعی متاثرین کا 64.36 فیصد ہے۔

In just four states, 64.36% of people are infected with the corona virus
صرف چار ریاستوں میں کورونا وائرس کے 64.36 فیصد متاثرین

By

Published : Jun 10, 2020, 1:32 PM IST

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 9985 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 276583 ہوگئی ہے۔

ملک میں اس وائرس کی وجہ سے مجموعی طور پر 7745 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 135206 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

ریاست فعال کیسز صحتیاب اموات متاثرین
انڈمان نکوبار 0 33 0 33
آندھرا پردیش 56 1 0 57
آسام 1848 1085 4 2937
بہار 2563 2864 32 5459
چنڈی گڑھ 848 386 6 1240
دادر نگر حویلی 20 2 0 22
دہلی 18543 11861 905 31309
گوا 292 67 0 359
گجرات 5336 14365 1313 21014
ہریانہ 3030 2134 45 5209
ہماچل پردیش 191 249 5 445
جموں و کشمیر 2792 1506 48 4346
جھارکھنڈ 844 559 8 1411
کرناٹک 3251 2604 66 5921
کیرالہ 1232 848 16 2096
لداخ 55 52 1 108
مدھیہ پردیش 2700 6729 420 9849
مہاراشٹر 44860 42638 3289 90787
منی پور 243 61 0 304
میگھالیہ 29 13 1 43
میزورم 87 1 0 88
ناگالینڈ 117 10 0 127
اڈیشہ 998 2133 9 3140
پڈوچیری 75 52 0 127
پنجاب 497 2167 55 2719
راجستھان 2662 8328 255 11245
سکیم 13 0 0 13
تمل ناڈو 16282 18325 307 34914
تلنگانہ 1963 1809 148 3920
تریپورہ 671 192 0 864
اتراکھنڈ 769 755 13 1537
اترپردیش 4365 6669 301 11335
مغربی بنگال 4950 3620 415 8985
مجموعی تعداد 133632 135206 7745 276583

ABOUT THE AUTHOR

...view details