اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع گیا میں بینک اہلکار سمیت آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر

ضلع گیا میں بینک اہلکار سمیت چھ اور افراد کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ متاثرین کو کووڈ 19 انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، پہلے سے زیرعلاج کورونا متاثرین میں تین کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔اس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے

ضلع گیا میں بینک اہلکار سمیت آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر
ضلع گیا میں بینک اہلکار سمیت آٹھ افراد کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Jun 16, 2020, 6:34 PM IST

ضلع گیا میں کورونا مثبت معاملات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری رپورٹ میں چھ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس میں پانچ نوجوان ایمس اور ایک نوجوان ٹکاری کا شامل ہے۔وہیں سوموار کو دیررات کو آئی رپورٹ میں میڈیکل کالج اسپتال میں داخل دو نوجوانوں کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

اس میں ایک بینک اہلکار بھی ہے۔ اس طرح سے ضلع میں آٹھ کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ میڈیکل کالج اسپتال کے کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ مثبت مریضوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق سول لائن تھانہ علاقے سے ہے جبکہ دوسرے نوجوان کا تعلق ڈلہا پولیس تھانہ علاقے سے ہے۔

جس کی رپورٹ 13 جون کو ٹرو نیٹ مشین سے جانچ کے دوران مثبت آئی تھی۔ دوبارہ نمونے کی رپورٹ کی تصدیق کے لئے پٹنہ بھیجا گیا تھا۔ وہاں سے تحقیقاتی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ان مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع میں ابھی تک کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 144 ہوگئی ہے۔

جبکہ 74 افراد ٹھیک ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔ ابھی ستر افراد زیرعلاج ہیں۔ سول سرجن نے بتایا کہ ان چھ کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد بودھ گیا کے ہوٹل میں انہیں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بینک اہلکار کی سفری تاریخ اور ان سے ملنے والوں کی فہرست کھنگالی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران وہ بینک جاتے رہے ہیں توبینک کے دیگر ملازمین کی بھی جانچ کی جائیگی ۔ اسی کے ساتھ ہی ان کے کنبہ کے افراد کا بھی نمونہ لیا جائے گا۔ وہیں ایک خاتون کی رپورٹ جو دو دن پہلے مثبت آئی تھی اب اسکے بیٹے کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ اتوار کی دیر شام آنے والے ٹرونیٹ مشین سے جانچ کے دو مثبت افراد کو منگل کے روز لیول ٹو میں داخل کرایا گیا ہے۔ جس میں ایک سی آرپی ایف کاجوان اوردوسرا پولیس لائن سے تعلق رکھنے والا نوجوان شامل ہے۔

ساتھ ہی میڈیکل کالج میں اس وقت 8 مشتبہ افراد بھی زیرعلاج ہیں ۔جبکہ تین کورونا سے متاثرہ افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ۔اس میں روہتاس کی رہنے والی ایک خاتون حاملہ ہے۔ ایسی صورتحال میں منفی رپورٹ آنا ایک راحت کی بات ہے۔ اسے آپریشن کی ضرورت ہے۔ ان سب کو آج منگل کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details