اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں مہنگائی ساتویں آسمان پر - پاکستان

عمران خان حکومت کے پہلے بجٹ میں کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز سمیت تیل، گھی، چینی، سگریٹ، سیمنٹ، کار، سونا اور چاندی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔

پاکستان میں تیل، چینی اور کاروں سمیت کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Jun 12, 2019, 10:00 PM IST

گزشتہ سال اقتدار میں آئی عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے منگل کو اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔ سال 20۔2019 کے لیے حکومت کا یہ بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ وزیر خزانہ حماد نے 7022 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کئی جنسوں اور سامانوں کے ساتھ سی این جی اور ایل ایل جی پر بھی ٹیکس میں اضافہ کی تجویز پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی معاشی پریشانی جھیل رہا ہے اور لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں۔ بجٹ تجویزوں میں چینی پر ٹیکس میں اضافہ کئے جانے سے اس کی قیمتیں ساڑھے تین روپے فی کلومہنگی ہوسکتی ہیں۔ چینی پر فروخت ٹیکس آٹھ فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کئے جانے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ کھانے کے تیل، گھی، جوس اور ٹھنڈے پینے کے پانی پر بھی 17 فیصد کے ٹیکس کے دائرے میں لائے گئے ہیں۔ بجٹ میں دودھ، کریم اور پاؤڈر دودھ پر دس فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details