وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق عمران خان نے جمعرات کے روز فون پر ٹرمپ سے باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمران خان نے افغانستان میں طالبان کی طرف سے دو مغربی یرغمالیوں کی رہائی کو’مثبت قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی سے خوش ہے۔
کشمیر اور افغانستان کے معاملے پر عمران خان کی ٹرمپ سے گفتگو - ثالثی کی پیشکش
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ افغان امن عمل اور کشمیر مسئلے پر بات کی ہے۔
کشمیر اور افغانستان کے معاملے پر عمران خان کی ٹرمپ سے گفتگو
بیان کے مطابق 'ٹرمپ نے اس مثبت قدم کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں عمران خان کا شکریہ ادا بھی کیا'۔عمران خان نے افغانستان میں استحکام کے لیے افغان امن اور مفاہمت کے عمل کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس سلسلے میں ساتھ مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔