اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر کی ڈیموگرافی میں تبدیلی، عمران خان اقوام متحدہ سے رجوع

عمران خان نے دو حصوں پر مشتمل ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی میں تبدیلی کے حکومت ہند کے منصوبے کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں کے سا تھ رابطہ کیا ہے۔

Imran Khan blames India for usurping rights of Kashmiris, approaches UN
عمران خان اقوام متحدہ کی طرف رجوع

By

Published : Jun 30, 2020, 2:10 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے۔ انہوں نے 25 ہزار بھارتی شہریوں کو جموں و کشمیر کی ڈومیسائل سند دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

عمران خان نے دو حصوں پر مشتمل ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہوں نے ڈیموگرافی میں تبدیلی کے حکومت ہند کے منصوبے کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر عالمی رہنماؤں کے سا تھ رابطہ کیا ہے۔

'پہلے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کا غیر قانونی انضمام اور اب ڈیموگریفگ اسٹرکچر کو بدلنے کی کوششیں، جن میں 25 ہزار بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل اسناد اجرا کرنا بھی شامل ہے، دونوں اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔'

عمران خان اقوام متحدہ کی طرف رجوع

عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (انتونیو گوتریس) کی نوٹس میں لایا ہے اور وہ دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطہ کررہے ہیں۔

'بھارت کو اس ناقابل قبول راستے سے روکا جانا چاہئے جو کشمیری عوام کے قانونی اور بین الاقوامی طور سے تسلیم شدہ حقوق کو غصب کرتا ہے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کی صورتحال کو مخدوش بناتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details