اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ خوش آئند' - كلبھوشن جادھو

پاکستان کے وزیر اعظم نے كلبھوشن کو نہ لوٹانے کے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

By

Published : Jul 18, 2019, 3:04 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی شہری كلبھوشن جادھو کو بھارت نہ لوٹانے کے بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) کے فیصلے کا کا استقبال کیا ہے۔

عمران خان نے جادھو معاملہ میں آئی سی جے کے فیصلے کے ایک دن بعد جمعرات کو مذکورہ خیالات کا اظہار کیا ۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

خیال رہے کہ آئی سی جے نے جادھو کی موت کی سزا پر روک لگا دی ہے اور ان کو وکیل مہیا کرائے جانے کی اجازت دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی شہری کو بری کرکے بھارت نہیں بھیجنے اور اس کی موت کی سزا پر نظر ثانی کرنے کا آئی سی جے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'بین الاقوامی عدالت کا كلبھوش جادھو کو بری کرکے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، وہ پاکستان کے لوگوں کے خلاف جرائم کے مجرم ہیں، پاکستان اس معاملے میں آگے کی کارروائی قانون کے مطابق كرےگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details