ETV Bharat / bharat
وزیراعظم کے خطاب کی بڑی باتوں پر ایک نظر - کورونا وبأ
وزیراعظم نریندر مودی نے آج لاک ڈاؤن اور کورونا وبأ کے تعلق سے خطاب کیا ہے اور ساتھ ہی 20 لاکھ کروڑ کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے خطاب کی بڑی باتوں پر ایک نظر!!!
image
By
Published : May 12, 2020, 9:00 PM IST
| Updated : May 12, 2020, 9:49 PM IST
- کورونا وبأ سے دنیا چار ماہ سے مقابلہ کررہی ہے جس میں 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں بھی اس وبأ سے کئی لوگوں نے اپنوں کو کھویا ہے
- ایک وائرس نے پوری دنیا کو تہس نہس کردیا ہے
- پوری دنیا ایک طرح سے جنگ لڑرہی ہے ہم نے ایسا مشکل وقت نہ دیکھا ہے نہ سنا ہے
- ہمارا مقصد اس وبأ سے جیتنا ہے
- اکیسویں صدی بھارت کی ہو یہ ہمارا خواب نہیں بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ دار بھی ہے
- یہ وبأ بھارت کے لیے ایک اشارہ اور ایک موقع لے کر آئی ہے
- جب اس وبأ کے پھیلنے کی شروعات ہوئی تھی تب بھارت میں ایک بھی پی پی ای کٹ نہیں تھا اور نہ ہی این95 ماسک لیکن آج بھارت میں ہر روز دو لاکھ پی پی ای کٹ اور دو لاکھ این 95 ماسک بنائے جارہے ہیں
- بھارت کی ترقی میں ہمیشہ دنیا کی ترقی بھی شامل رہی ہے
- بھارت کے مقاصد کا اثر دنیا پر پڑتا ہے
- آج کے حالات میں بھارت کی دوائیاں دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے
- دنیا کو آج یقین ہوگیا ہے کہ بھارت انسانی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ کرسکتا ہے
- آج ہمارے پاس ذرائع ہیں ہمارے پاس دنیا کا سب سے بہترین ٹیلینٹ ہے
- میں نے کَچھ زلزلے کے وہ دن دیکھے ہیں جہاں ہر طرف ملبہ تھا سب کچھ برباد ہوگیا تھا
- اس وقت کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ کبھی حالات بدل جائیں گئے لیکن تیزی کے ساتھ سب بدل گیا
- ہم ٹھان لیں تو کوئی مقصد مشکل نہیں اور کوئی راہ مشکل نہیں
- کورونا وبأ کا سامنا کرتے ہوئے نئے ہدف کے ساتھ ایک خصوصی معاشی پیکیج کا اعلان کرتا ہوں
- یہ خصوصی پیکیج بھارت کو ایک نئی سمت میں لے جائے گا
- یہ خصوصی پیکیج 20 لاکھ کروڑ روپئے کا ہے
- یہ بھارت کی جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے
- یہ پیکیج ہمارے چھوٹی بڑی صنعتیں و گھریلو صنعتوں کے لیے ہے جو ہماری معیشت کا بڑا حصہ ہے
- اس پیکیج میں کئی چیزیں شامل کی گئی ہے، ان مشکلات میں ہم نے ملک کے لوگوں کے صبر اور استقامت کو دیکھا ہے
- مزدور ٹھیلے والے اور دیگر مزدوروں نے بہت مشکلات دیکھی ہیں، اب ہمارا فرض ہے انھیں طاقتور بنانے کا ان کے مالی استحکام کے لیے کچھ کرنے کا
- ہر طبقے کے لیے اس پیکیج میں کچھ نہ کچھ موجود ہے
- میں فخر کے ساتھ ایک بات یاد کرتا ہوں
- بہت کم وقت میں کھادی اور ہینڈ لوم دونوں کی ڈیمانڈ اور فروخت بہت بڑھ گئی
- سبھی ماہرین اور سائنسداں کا کہنا ہے کہ کورونا لمبے وقت تک زندگی کا حصہ بنا رہے گا
- لیکن یہ نہ ہو کہ یہ ہماری زندگی کے ارد گرد گھومتا رہے
- اس لیے لاک ڈاؤن پوری طرح سے نئے اصول و ضوابط پر منحصر ہے
- لاک ڈاؤن 4 کے تعلق سے متعلق باتیں 18 تاریخ سے قبل بتادی جائیں گی
- لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔
Last Updated : May 12, 2020, 9:49 PM IST