آن لائن ڈیٹنگ کا تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ 'آن لائن ڈیٹنگ اسٹیٹسٹِکس اینڈ فیکٹس' کے مطابق دنیا بھر میں نو کروڑ دس لاکھ صارفین ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے سینکڑوں کو کامیابی نہیں ملتی۔
برطانیہ کی ایک کمپنی 'یو گو' کے مطابق ملک کی آبادی کا دس فیصد حصہ ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کرتا ہے جبکہ نصف تعداد ان ایپس پر ملنے والے افراد کے ساتھ ڈیٹ پر گئے ہیں۔
یونیورسٹی آف ایسیکس پروفیسر اور مصنفہ زوئی اسٹرمپل اور سوزی ہیمن رشتوں کے بارے میں ڈیٹنگ کے لیے چند ایسے مشورے مرتب کیے ہیں جو مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
اصول نمبر 1 ڈیٹ تلاش کرنے کا عمل پر لطف ہونا چاہیے
مصنفہ زوئی اسٹرمپل اور سوزی ہیمن کہتی ہیں کہ
اگر آپ اس بارے میں اچھا محسوس نہیں کر رہے تو پریشان نا ہوں اور تھوڑا آرام کر لیں اور آپ کو کوئی انسان پسند نا ہو تو اس سے دوبارہ نہ ملیں۔
خواہش کے برخلاف عمل آپ کو خوامخواہ پریشان کر سکتا ہے۔
اصول نمبر 2 : اپنے دل کی آواز کو سنیں
اگر کسی موڑ پر کچھ اچھا نہ لگے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچیں
اصول نمبر 3: کم سے کم چیٹنگ کریں
ایپ پر ہر شخص سے بات نہ کریں کیوںکہ ڈیٹنگ ایپ پر ہر شخص سے بات کرنے سے آپ شدید تھکان کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اصول نمبر 4: ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے
کسی سے بھی ملاقات ایسی جگہوں پر کریں جہاں پر عوامی ہجون زیادہ ہو تا کہ آپ کسی بھی ناگہانی حادثے کو محفوظ رہیں۔
یاد رہے کہ دیٹنگ آسان کام نہیں ہے کیوں کہ آپ کو ہیرے کی تلاش کے لیے کوئلے اور پتھر کو چھاننا پڑے گا اور ان ایپ پر بالکل بھی اعتماد نا کریں جو صرف ہیروں کا دعوی کرتی ہوں۔
اصول نمبر 5: پہلے ایک دوست کی تلاش کریں
جہاں رشتوں کی بات ہو تو دوستی اس کا آغاز دوستی سے ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور بہتر رشتہ وہ ہوتا ہے جو دوستی سے شروع ہو۔
اصول نمبر7: ہوش اور عقل سے کام لیں
انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے تعارف کا مطلب ہے کہ آپ دونوں کا کوئی ایک جاننے والا نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ایک دوسرے کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔
اگر کہیں بھی کسی قسم کا بھی شک ہو تو اپنے دماغ میں بجنے والی خطرے کی گھنٹی کو سنیں۔
اگر آپ کی نئی ڈیٹ پیسوں کی درخواست کرے یا پھر بار بار طے شدہ ملاقات منسوخ کر دے تو اس شخص سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیں۔