- سنہ 1739 میں روس اور ترکی کے درمیان بلگراڈ امن سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔
- سنہ 1803 میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے جنگ میں مراٹھا فوج کو شکست دی تھی۔
- سنہ 1857 میں روسی بحری جنگی جہاز لیفرٹ فن لینڈ کی خلیج میں آئے شدید طوفان کی زد میں آیا جس میں 826 افراد مارے گئے۔
- سنہ 1862 میں عظیم محب وطن اور رہنما شرینواس شاستری کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1863 میں 1857 کے انقلابی رہنما راؤ تلا رام کا انتقال ہوا۔
- سنہ 1908 میں ہندی کے معروف شاعر رام دھری سنگھ دنکر کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1929 میں بچوں کی شادی کے خلاف قانون منظور ہوا۔
- سنہ 1935 میں ہندی و پنجابی فلموں کے اداکار پریم چوپڑا کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1955 میں پاکستان نے بغداد معاہدہ پر دستخط کیے۔
- سنہ 1965 میں ہندستان، پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔
- سنہ 1970 میں عبدالرزاق بن حسین ملیشیا کے وزیراعظم بنے۔
- سنہ 1979 میں صومالیہ کے قانون کو صدر نے منظوری دی۔
- سنہ 1986 میں امریکی کانگریس نے گلاب کو امریکہ کا قومی پھول اعلان کیا۔
- سنہ 1993 میں جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں کو حکومت بنانے کے عمل میں شامل ہونے کا حق حاصل ہوا۔
- سنہ 2004 میں ہیتی میں طوفان کے بعد تقریباً 1070 لوگ مارے گئے۔
- سنہ 2009 میں بھارت خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اوشن سیٹ-2 سمیت مجموعی طور پر سات سٹیلائٹ مدار میں نصب کیے۔
تاریخ کے آئینے میں آج کے دن کی اہمیت - تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم واقعات
بھارت سمیت عالمی پیمانے پرتاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں۔
![تاریخ کے آئینے میں آج کے دن کی اہمیت بھارت سمیت عالمی پیمانے تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8902810-428-8902810-1600828041796.jpg)
بھارت سمیت عالمی پیمانے تاریخ میں 23 ستمبر کے چند اہم ترین واقعات