پولیس نےمعشوقہ کو گرفتار کر عاشق کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کیا۔ شدید زخمی عاشق کو ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔
عاشق کو شادی کا جھانسہ دینا مہنگا پڑا - bhivendi
مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی میں شادی کرنے سے انکار کرنا ایک عاشق کو مہنگا پڑ گیا۔ معشوقہ نے اس کے پوشیدہ اعضاء کو ہی کاٹ دیا۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی شہر کی رہنے والی ایک 30 سالہ خاتون اپنے شوہر سے الگ ہو کر تنہا رہ رہی تھی۔ اسی درمیان اس کی ملاقات بھیونڈی شہر کے جی این چوک علاقے میں رہائش پذیر فخرالدین خان نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کی ملاقات گہری دوستی میں تبدیل ہوگئی۔
مذکورہ شخص خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر گزشتہ ایک برس سے اس کا جنسی استحصال کررہا تھا۔ خاتون کے ذریعہ بار بار شادی کا دباؤ بنائے جانے پراس نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ اس بات سے خفا معشوقہ نے اسے سبق سکھانے کا من بنایا۔ اوردو دن قبل دیر رات عاشق کے پوشیدہ اعضاء کو دھاردار چاقو سے کاٹ دیا۔