اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'جگن موہن ریڈی کے کیسز سے کروڑوں کا خسارہ' - دیونی نینی اوما نے جگن کے کیسیز پر تبصرہ کیا

تلگودیشم رہنما دیوی نینی اوما نے منگل گری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی پر نکتہ چینی کی۔

illigal-cases-on-jagan-mohan-reddy
'جگن موہن ریڈی کے کیسز سے کروڑوں کا خسارہ'

By

Published : Jan 24, 2020, 3:30 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:07 AM IST

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پر چل رہے غیر قانونی اثاثے جات کے کیسز کی وجہ ریاست کو سالانہ 30 کروڑ روپئے کا خسارہ ہورہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ جگن موہن ریڈی ایک عوامی حکومت کو اپنے ایجنڈے پر عمل کرنے کے لیے چلارہے ہیں، اور من مانی فیصلے کررہے ہیں، دیوی نینی اوما نے کہا کہ تلگو دیشم قانون ساز کونسل کو رد کرنے کے فیصلے پر عمل کرنے سے روکے گی، انھوں نے کہا کہ حکومت جتنی بھی کوشش کرلے مگر ،ہم کونسل کو ختم ہونے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی کے خلاف حیدرآباد کی سی بی آئی عدالت میں غیر قانونی اثاثے جات کو لیکر کیسز چل رہے ہیں، اور وقتا فوقتا انھیں عدالت میں حاضری دینی ہوتی ہے۔
جگن موہن ریڈی اس معاملے میں 16 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں۔
اپریل مئی 2019ء میں بھارت میں لوک سبھا انتخابات ہوئے اور آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات بھی اسی دوران میں وقوع پزیر ہوئے۔
جگن کی وائی ایس آر پارٹی اسمبلی انتخابات میں 175 میں 151 نشستیں حاصل ہوئیں اور اس طرح آندھرا پردیش میں ان کی حکومت بن گئی۔ لوک سبھا کی کل 25 میں سے 22 نشستیں ان کے نام ہوئیں۔ انہوں 30 مئی 2019ء کو بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details